چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانی کا فارمولا ایچ ٹو او کی بجائے ایچ ٹو زیرو بتا دیا

وہاں موجود حاضرین کی جانب سے تصحیح کروانے پر معزز چیف جسٹس نے ٹھیک فارمولا بتا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:49

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانی کا فارمولا ایچ ٹو او کی بجائے ایچ ٹو زیرو بتا دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : چیف جسٹس ثاقب نثار نے آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پانی کا فارمولا ایچ ٹو او کی بجائے ایچ ٹو زیرو بتا دیا،حاضرین کی جانب سے تصحیح کرنے پر صحیح فارمولا بتایا۔ ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جب آئین کی کتاب پڑھاتا تھا توسوچتا کیا لوگوں کوبنیادی حقوق ملیں گے۔

بیچاری اللہ رکھی اور بیچارے دین محمد کو پتا تو چلے آئین نے انھیں کیا حقوق دیے ہیں۔انہوں زور دیا کہ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کا علم ہوجائے تو پھر کسی انفورسمنٹ ایجنسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ہرشہری کو اپنے بنیادی حقوق کا علم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم میں شرکت پر غیرملکی ماہرین کے مشکور ہیں۔

میں ایسا کچھ کرنے کو تیار نہیں ہوں کہ میرے بچے پانی سے محروم ہوجائیں۔جب پتا تھا پانی پینے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو کسی نے کیوں کچھ نہیں کیا،قوم کو جواب چاہیے۔قوم کیساتھ یہ ظلم کیوں کیا گیا، پانی کیلیےآج اقدامات نہ کیے توزندگی بہت مشکل ہوجائیگی۔پانی کسی سائنسی فارمولے سے نہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا بھر کے ماہرین متفق ہیں کہ پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ہماری نئی نسل پانی سےمحروم ہوجائے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔قوم آبی ذخائر کی تعمیر میں کوتاہی کرنے والے سے جواب مانگتی ہے ۔ڈیم فنڈز کیلیے لوگوں کی دی گئی رقم امانت ہے،امانت میں خیانت بہت بڑا گناہ ہے۔ڈیم فنڈز پر کسی کو کوئی کک بیکس نہیں لینے دوں گا۔پاکستان کومعشوق بنائیں تو آپ پاکستان کےمفاد کےمنافی کوئی کام نہیں کرینگے۔قوم آبی ذخائر کی تعمیر میں تاخیر کے ذمےداروں سے جواب مانگتی ہے۔

ہمیں اپنے ماں جیسے ملک کے لیے سب کچھ کرنا ہے۔انہوں نے چئیرمین واپڈا کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین واپڈا آبی ذخائر کی تعمیرپرعملدرآمد کریں۔ہماری نئی نسل پانی سے محروم ہوجائے، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اس موق پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معزز چیف جسٹس ثاقب نثار کو غلطی لگ گئی۔معزز چیف جسٹس نے بین الاقومی ماہرین کی موجودگی میں سرعام پانی کا فارمولا غلط بتا دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانی کا فارمولا تو ایچ ٹو زیرو موجود ہے لیکن اس سے پانی بنایا نہیں جاسکتا۔حاضرین کی جانب سے نشاندہی کرنے اور بتانے پر چیف جسٹس نے ٹھیک فارمولا ایچ ٹو او بھی بتا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں