لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی راولپنڈی ایکسپریں کے اوقات کار تبدیل

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) محکمہ ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی راولپنڈی ایکسپریں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ایکسپریس 109-آج بروز (پیر ) سے لاہور سے راولپنڈی کیلئے رات 8 بجے کی بجائے صبح 10 بجے روانہ ہوا کریں گی اورر دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر راولپنڈی پہنچا کریں گی۔راولپنڈی ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی عوام کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے۔کوچز کی تعداد اور دیگر سہولیات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں