صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں 14نومبر تک توسیع

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:36

صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں 14نومبر تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) سیشن کورٹ نے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں 14نومبر تک توسیع کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد اعوان نے میاں حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ملزم کا نامکمل چالان تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے تفتیش مکمل نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر حال میں پولیس تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ۔

تفتیشی رپورٹ میں بتایاگیا کہ میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن محمود، بھتیجے حافظ علی مصطفی ، محمد ولید اور شان کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوااور تمام ملزموں پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔ تاہم ملزم میاں حسن کی جانب سے کہا گیا کہ بے قصور ہوں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں