احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کے دو ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعرات 15 نومبر 2018 22:13

احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کے دو ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کے دو ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں ہوئی۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزموں عبدالرشید اور آصف ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالرشید اور آصف ملک پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کرنے کا الزام ہے، ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن ملزموں نے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے۔ ملزموں نے ایل ڈی اے سٹی میں سینکڑوں فائلیں فروخت کیں اور عوام سے اربوں روپے بٹورے۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ملزمان کو 20 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں