وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار نومبر 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے تبلیغی جماعت کے امیر،معروف عالم دین حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے حاجی عبدالوہاب مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیاہے۔وزیر اعلیٰ نے حاجی عبدالوہاب مرحوم کی دین اسلام کی تبلیغ کے لئے بے مثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے تبلیغ دین کیلئے زندگی وقف کر رکھی تھی۔ تبلیغ دین کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments