ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے،امریکا نے پاکستان کو صرف 20ارب کی امداد دی ،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 75ہزار قربان کی ہیں، کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کی قربانیوں کی اتنی مثالیں دے سکتے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 نومبر 2018 16:51

ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جبکہ امریکا نے پاکستان کو صرف 20ارب ڈالرز امداد دی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان سے متعلق اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔جبکہ امریکا نے پاکستان کو صرف 20ارب کی امداد دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 75ہزار قربان کی ہیں۔ امریکا پاکستان کواپنی ناکامیوں پرقربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنا محاسبہ کرے۔

امریکا پتا کرے 1لاکھ 40 ہزارنیٹوافواج، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود جنگ کیوں نہ جیتی؟ ایک رپورٹ کیمطابق امریکا نے افغان جنگ میں 1کھرب ڈالر خرچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے پاکستان میں عام شہریوں کی زندگیوں بہت متاثر کیا۔

کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کی قربانی کی اتنی مثال دے سکتے ہیں؟ پاکستان نےامریکاکوزمینی اورفضائی راستے مہیا کیے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑڈالر سے زیادہ دیتے تھے۔ انہوں نے امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی قربانیوں کی بجائے تنقید کی بوچھاڑ کردی۔

ٹرمپ انٹرویو کے دوران سابق امریکی صدر اوباما اور وزیر خارجہ ہیلی کلنٹن پرتنقید کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر بھی لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا،۔ ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑڈالر سے زیادہ دیتے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ہم پاکستان کوسپورٹ کررہے تھے اوراسامہ بن لادن وہاں رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی یہ امداد اس لیے بند کی کیوںکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں