حاجی عبد الوہابؒ کی رحلت مسلم امہ کیلئے بڑا سانحہ ہے ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب نے اپنی پوری زندگی تحریک احیاء دین میں صرف کی‘خطیب باد شاہی مسجد امت مسلمہ ایک بڑے عالمی مبلغ اسلام سے محروم ہوگئی مدتوں خلا پرُ نہیں ہوگا‘ علماء کرام ومشائخ عظام

منگل 20 نومبر 2018 20:51

حاجی عبد الوہابؒ کی رحلت مسلم امہ کیلئے بڑا سانحہ ہے ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) باد شاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام و چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے علماء کرام و تبلیغی جماعت کے راہنماوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب رحمہ اللہ نے اپنی پوری زندگی احیاء دین میں صرف کی ‘ان کی وفات امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے ‘علماء کرام و مشائخ عظام نے بھی انہی خیالات کااظہار کیا ‘امت مسلمہ ایک بڑے عالمی مبلغ اسلام سے محروم ہوگئی ‘ان کی وفات سے مدتوں خلا پر نہیں ہوگا‘وہ بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا الیاس رحمہ اللہ کے اولین تبلیغی ساتھیوں میں سے تھے اور تبلیغی جماعت کے مشن کودنیا بھر میں پھیلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ‘اور اپنی تمام تر زندگی دین اسلام کے احیاء میں صرف کی ‘ آپ نے اپنااوڑھنا بچھونا تبلیغ ہی کو اپنایا ‘ا ور یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے کہ جس میں تبلیغی جماعت کے ارکان نہ گئے ہوں اور دین کی دعوت نہ پہنچی ہو ‘ آپ نے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو تبلیغ میں لگایا ‘علماء مشائخ کو اس کام میں لگایا اور مدارس مساجد میں اور ہر سطح پر اور ہر خطے میں دین سلام کی تبلیغ کیلئے جماعتیں روانہ کیں اور اور آج دنیا بھر میں یہ ایک بہت بڑی دین اسلام کی عالمی تحریک ہے ‘جن کا مقصد صرف اور صرف دین اسلام کا احیاء ہے اور اپنی زندگیوں کو دین کے مطابق کیسے ڈھا لناہے ‘۱س وقت اگر کوئی دین اسلام کی صحیح ترجمانی کر رہا ہے تو وہ تبلیغی جماعت ہے ‘۱ للہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حاجی عبد الوہاب رحمہ اللہ کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں