شہباز شریف کو نااہل اور پروڈکشن آرڈر واپس لینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

منگل 20 نومبر 2018 21:34

شہباز شریف کو نااہل اور پروڈکشن آرڈر واپس لینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) شہباز شریف کو نااہل کرنے اور پروڈکشن آرڈر واپس لینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا۔خط کی کاپی چیئرمین سینٹ کو بھی بھجوائی گئی ہے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خط لکھا ۔ خط کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کسی ملزم رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتے ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اداروں کے خلاف بیان دیا۔ شہباز شریف نے اپنے حلف اور پروڈکشن آرڈر کے رولز کی خلاف ورزی کی۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر فوری واپس لے کر نااہل قرار دیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں