سی ایس ایس امتحان کے لیے کم از کم عمر 21 سال

کس مضمون کے کتنے نمبر ہوں گے اور کون کون سے ٹیسٹ لازمی ہوں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 نومبر 2018 12:59

سی ایس ایس امتحان کے لیے کم از کم عمر 21 سال
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2018ء) : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان کے لیے ترمیمی قانون کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس امتحان کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق 12 پروفیشنل اور سرو س گروپ کی گریڈ 17 کی اسامیوں پر تقرری کے لیے ہونے والے تحریری امتحان کے نمبر 1200، میڈیکل، سائیکالوجی ٹیسٹ اور انٹرویو کے 300 اور مجموعی نمبر 1500 ہوں گے۔

لازمی مضامین کے 600 نمبر میں کامیابی کے لیے 40 فیصد اور اختیاری مضامین میں کامیابی کے لیے 33 فیصد نمبر اور مجموعی طور پر تحریری امتحان میں 50 فیصد اور میڈیکل سائیکالوجی او رانٹرویو کے 300 میں سے کامیابی کے لیے 100 نمبر حاصل کرنا لازمی ہوں گے۔ پولیس اور ریلوے سروس کے لیے فوج کی طرز پر اُمیدواروں کا میڈیکل، سائیکالوجی ٹیسٹ ، قد ، چھاتی اور نظر کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سی ایس ایس امتحان کے لیے اُمیدوار کی کم سے کم عمر 21 سال اور زیادہ سے زیادہ سے 30 سال ہوگی جبکہ سرکاری ملازمین اور خاص صوبے و علاقہ اور مذہب کے افراد کے لیے 2 سال تک رعایت دی جائے گی۔ سی ایس ایس امتحان میں تین مرتبہ فیل ہونے امیدوار تاحیات امتحان کے لیے نااہل ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ دو سال قبل 30 جولائی 2016ء کو سی ایس ایس کے لیے امتحان دینے والے اُمیدواروں کی بالائی حد میں دو سال کی توسیع کی گئی تھی جس کے تحت تیس سال کی عمر کے اُمیدواروں کو بھی سی ایس ایس کے امتحانات دینے کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سی ایس ایس امتحانات کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دو سال قبل سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے کے لیے تین گروپس تشکیل دئے گئے ۔جس میں فنانس گروپ، جنرل گروپ اور انفارمیشن گروپس شامل ہیں۔ انفارمیشن گروپ کے اُمیدواروں کے لیے میڈیا یا ماس کمیونیکیشن کی ڈگری ہونا لازمی ہے جبکہ فنانس گروپ میں سی ایس ایس کا امتحان دینے والے اُمیدواروں کے پاس کسٹم ، ریوینیو، ٹریڈ اینڈ کامرس اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ڈگری ہونا لازمی ہے جبکہ سی ایس ایس کے جنرل گروپ کے لیے جنرل ڈسپلن کی ڈگری قابل قبول ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں