وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وفاقی وزیر آبی وسائل کی ملاقات، پانی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال

اتوار 2 دسمبر 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور، آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور پانی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی ایک نعمت ہے لہٰذا پانی کے ضیاع کو روکنا ہے اورآنے والی نسلوں کیلئے پانی بچا کر رکھنا ہوگا۔

آبی وسائل کے ذخیرہ کیلئے نئے ڈیمز بنانا ضروری ہیں اورتحریک انصاف کی حکومت آبی وسائل کی منصوبہ بندی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیمز فنڈ کی مہم قومی تحریک بن چکی ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل بچانے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں