اداروں کی کارکردگی پرچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

نئے پاکستان کی منزل کو ہر صورت حاصل کریں گے ،پنجاب اپنی کارکردگی کے حوالے سے رول ماڈل بنے گا‘ عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:55

اداروں کی کارکردگی پرچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے،عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،تین ماہ میں صرف عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا اورمیرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی محمد ثنا اللہ خان مستی خیل، مہر غلام محمد لالی، راحت امان اللہ بھٹی، گلریز افضل گوندل،سابق اراکین اسمبلی سردار میر بادشاہ قیصرانی اورخرم جہانگیر وٹو شامل تھے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پرہوگا،اداروں کی کارکردگی پرچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ نئے پاکستان کی منزل کو ہر صورت حاصل کریں گے ۔پنجاب اپنی کارکردگی کے حوالے سے رول ماڈل بنے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں