دوہری شہریت کے معاملے میں فیصل واوڈا کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 6 دسمبر 2018 23:39

دوہری شہریت کے معاملے میں فیصل واوڈا کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) فیصل واوڈا کی دوہری شہریت بھی عدالت میں زیر سماعت آگئی۔فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دوہری شہریت بھی ان کو عدالتی کٹہرے میں لے آئی۔ان کی دوہری شہریت کے خلافپیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل ایڈووکیٹ نے درخواست دی ۔

جس کو عدالت نے قابل سماعت قرار دے دیا۔گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے دوہری شہریت رکھنے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی ۔اس موقع پر عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصل واوڈا کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 دسمبر تک اپنا جواب جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کا نااہلی کیس بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے ۔اس پر زلفی بخاری کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا ہے۔زلفی بخاری نےنااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نااہلی کی درخواست خارج کی جائے۔انکا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل حل کرنےمیں وزیراعظم کی معاونت کرتا ہوں۔

عالمی اداروں سےمعاونت لی جا سکتی ہےتودہری شہریت والے سے کیوں نہیں۔سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کا حق عدالت نے دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کومعاون خصوصی تعینات کرنےکا مکمل حق ہے۔میں رکن پارلیمنٹ نہیں ہوں اس لئیے آرٹیکل62 اور63 کااطلاق صرف ارکان پارلیمنٹ پرہوتاہے۔برطانیہ میں پیدا ہوا بعد میں شہریت حاصل نہیں کی۔ دوسری جانب فیصل واوڈا کا ہی کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس کہیں تو زلفی بخاری دوہری شہریت چھوڑنے کو تیار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں