پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں 13فیصد کمی کا اعلان

ٹرین کا نیا کرایہ روالپنڈی سے کراچی تک 1350روپے ہوگا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:19

پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں 13فیصد کمی کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر راولپنڈی۔ کراچی۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45UP/46DN)کے کرائے میں تیرہ فیصد کمی کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایکسپریس کا نیا کرایہ روالپنڈی سے کراچی تک 1350روپے ہوگا ۔ یادرہے کہ اس سے پہلے پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ 1550 روپے تھا۔ اس فیصلے پر فوراً عملدآمد ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں