سپریم کورٹ کی چنگ رکشہ چلانے کیلئے 7شرائط عائد

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز سے منظور شدہ رجسٹریشن نمبر اور فٹنس سرٹیفکیٹ آویزاں کیا جائے،حفاظتی معیاریقینی بنایا جائے،ڈرائیور بغیرلائسنس نہ ہو اور ڈرائیور کے علاوہ چار مسافر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:29

سپریم کورٹ کی چنگ رکشہ چلانے کیلئے 7شرائط عائد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چنگ رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دے دی،جس کے تحت سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں میں چنگ چی رکشہ چلانے کیلئے 7شرائط عائد کردی ہیں۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز سے منظور شدہ رجسٹریشن نمبر اور فٹنس سرٹیفکیٹ آویزاں کرنے والوں رکشہ چلانے کی اجازت ہوگی،ڈرائیور بغیرلائسنس نہ ہو اور ڈرائیور کے علاوہ چار مسافر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں چنگ رکشہ چلانے کیلئے 7شرائط عائد کردی ہیں۔ سپریم کورٹ کی شرائط کے تحت چنگ چی رکشے پرڈرائیور کے علاوہ چار مسافر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ کوئی ڈرائیور لائسنس کے بغیرچنگ چی رکشہ نہیں چلا سکتا۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز سے منظور شدہ چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت ہوگی۔چنگ چی رکشوں پر متعلقہ محکموں کے منظور شدہ رجسٹریشن نمبر بھی آویزاں کرنے لازمی ہوں گے۔

ملک بھر کی شاہراہوں پرصرف وہ رکشے چلائے جاسکیں گے جن پرفٹنس سرٹیفکیٹ آویزاں ہوں گے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ چنگی رکشے کے ڈرائیور اور مسافروں دونوں کیلئے حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔عدالتی شرائط پر پورا نہ اترنے پرچاروں صوبوں میں چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔ مزید برآں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔

ہفتہ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس کا وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بچانے کیلئے ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کا انتظام ہی موجود نہیں۔انہوںنے ریمارکس دیئے کہ وینٹی لیٹرز زندگی بچانے کیلئے ضروری ہیں، وینٹی لیٹرز کی خریداری کا فوری انتظام کیا جائے۔چیف جسٹس نے وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے کہیں کہ اس دن لاہور میں رہیں، آدھے گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں