وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ملاقات

اگلے مالی برس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گا،لوگوں کو کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:23

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ملاقات کی ،جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی پائیدار ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں صرف ترقی کے دعوے مخصوص علاقوں تک محدود رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو نظر انداز کیا گیا -انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے اورجنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں -انہوں نے کہاکہ اگلے مالی برس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گااورجنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو کام کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا- انہوںنے کہاکہ ترقی پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کا حق ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوگوں کو ان کا یہ حق لوٹائیں گی-جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میںبہتری لاکر حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں