پی آئی اے نے شعبہ صحت میں اخراجات پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع

ْنئی پالیسی کے تحت علاج و معالجہ کے اخراجات کیلئے مینوئل ٹرانزکشن پر پابندی عائد کردی گئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:18

پی آئی اے نے شعبہ صحت میں اخراجات پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) قومی ایئرلائن میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے شعبہ صحت میں اخراجات پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور جعلی بلوں کے ذریعے ادارے کو نقصان پہنچایا گیا تاہم اب شعبہ صحت میں مبینہ کرپشن کی روک تھام کیلئے ای آر پی فریم ورک نافذ کردیا گیا۔

سی ای او کے ایڈوائزر ایئروائس مارشل نور عباس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی کے تحت علاج و معالجہ کے اخراجات کیلئے مینوئل ٹرانزکشن پر پابندی عائد کردی گئی، قومی ایئرلائن میں علاج کے خراجات کیلئے مینوئل ٹرانزکشن قابل قبول نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرزمیڈیکل اسٹاف، ہسپتال اور میڈیکل اسٹور پر بلنگز ای آرپی سسٹم کے تحت ہونگی۔ای ایم او نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرزمیڈیکل اسٹاف،اسپتال اور میڈیکل اسٹور پر بلنگز ای آرپی سسٹم کے تحت ہونگی، ماہانہ میڈیکل اخراجات ملازمین کی پے سلپ پربھی آویزاں کئے جائیں گے،چیف فنانشل آفیسر اورچیف میڈیکل آفیسر احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں