ہائیکورٹ کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم

پیر 17 دسمبر 2018 13:35

ہائیکورٹ کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے برطرفی ملازمین کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست گزاوں نے موقف اپنایا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا گیا۔مجموعی طور پر 300 سے زائد ملازمین نے بحالی کی درخواست کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں