ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ کے چیئرمین آصف کمال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12جنوری تک توسیع

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ کے چیئرمین آصف کمال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12جنوری تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ کے چیئرمین آصف کمال کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 12 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے بطور چیئرمین ٹی آئی بی ایل پنجاب پرووینشنل بنک سے تین سو ملین کی انویسٹمنٹ کے طور پر لیے تھے، ملزم آصف کمال نے بطور چئر مین ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ پنجاب پرووینشنل کارپوریٹیو بنک کو پیسے واپس نہیں کیے تھے، ملزم نے بطور چیئرمین ٹی آئی بی ایل بنک کے طور پر پرووینشنل بنک کو تین سو ملین کی رقم دینی تھی، ملزم نے بطور چیئرمین ٹی آئی بی ایل 88 ملین باقی دینے ہیں، ملزم نے بطور چیئرمین ٹی آئی بی ایل بنک کے طور پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا تھا، ملزم کو نیب کی جانب سے اس سے پہلے اپریل 2015 میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو اس سے پہلے میپکو کیس کے حوالے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں