سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس پر سماعت 24 دسمبر تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس پر سماعت 24 دسمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس پر سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد کیس پر سماعت کی ۔40ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم عدالت نے مقدمہ مدعی کے وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء آئندہ سماعت پر سول جج عمران شیخ کے بیان پر مزید جرح کریں گے ۔ عدالت نے ملزموں کے دیگر وکلا کو مجسٹریٹ کے بیان پر جرح کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے،سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں 42 ملزمان نامزد ہیں، دو ملزمان بیماری کے باعث جیل میں ہی فوت ہو چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں