چینی صدر نے فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا

افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے،شی جن پنگ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 جنوری 2019 23:44

چینی صدر نے فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جنوری 2018ء) : چینی صدرشی جن پنگ نے فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی سرحد پر موجود خطرے کے باعث جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔چینی صدر نے جنوبی سرحد اور امریکہ سے بڑھتے ہوئے تنازع کے پیش نظر فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہو دوسری جانب آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے خلاف تیاری مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی افواج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعوی یا بیان بازی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے ،بطور پروفیشنل آرمی اس کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اندرونی سیاسی صورتحال ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق ہورہی ہیں۔                                                                    

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں