انسان اور معاشروں کی اصلاح کا دارومدار اپنی قبر اور آخرت کو یاد رکھنے میں ہے‘ذکر اللہ مجاہد

دنیا میں استحصال ، جھوٹ ، دھوکہ دہی اور لوگوں کے حقوق کو غضب کرنے کی وجہ اپنی موت اور قبر کو یاد نہ رکھنا ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انسان اور معاشروں کی اصلاح کا دارومدار اپنی قبر اور آخرت کو یاد رکھنے میں ہے ۔ دنیا میں استحصال ، جھوٹ ، دھوکہ دہی اور لوگوں کے حقوق کو غصب کرنے کی وجہ اپنی موت اور قبر کو یاد نہ رکھنا ہے ۔ جو لوگ اللہ رب العزت کے سامنے حاضر ہونے کا تصور رکھتے ہیں وہ اپنے آپ کو ا ستحصال ، جھوٹ ، دھوکہ دہی سمیت تمام خرافات اور برائیوں سے خود کو محتاط رکھتے ہیں ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ رو ز مرغزار کالونی میں امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی محمد شفیق ملک کے والد محمد حنیف (مرحوم ) کی نماز جنازہ سے قبل شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسین ، محمد اصغر ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہورملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدرجے آئی یوتھ لاہو رصہیب شریف سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ دنیا مومن کیلئے امتحان گاہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں اس مقصد سے پیدا کیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بندگی کرے اور اپنی زندگی کو اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب حضرت محمد ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر تے ہوئے گذارے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جاندار چیز نے اپنے مقرر کردہ وقت پر اللہ کے واپس لوٹا جانا ہے اور انسان اپنے ہر اچھے برے اعمال کا اللہ رب العزت کے سامنے جواب د ے ہونا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں