روک سکوتوروک لومیں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں، رانا ثناءاللہ کا جواب

پی اے سی میں ایکسپوز کروں گا اس کے کیا کرتوت ہیں، اس شیطان کی دم پر پاؤں رکھنے آرہا ہوں، یہ ان کے خلاف گفتگوکرتا ہے جن کے ووٹوں کے طفیل 6 بار اسمبلیوں میں پہنچا۔ ن لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 جنوری 2019 16:13

روک سکوتوروک لومیں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں، رانا ثناءاللہ کا جواب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ روک سکو توروک لومیں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں، پی اے سی میں ایکسپوز کروں گا اس کے کیا کرتوت ہیں، اس شیطان کی دم پر پاؤں رکھنے آرہا ہوں،یہ ان کے خلاف گفتگوکرتا ہے جن کے ووٹوں کے طفیل 6 باراسمبلیوں میں پہنچا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کے شیطان سے کہتا ہوں روک سکو توروک لومیں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں پی اے سی میں شیطان کی دم پر پاؤں رکھنے آرہا ہوں۔ پی اے سی میں ایکسپوز کروں گا اس کے کیا کرتوت ہیں۔ یہ اس ملک کی سیاست کو داغدار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف فلور آف دی ہاؤس پر این آر اومانگنے کی تردید کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

  یہ اپنی ریٹنگ بڑھانے اور خود کو اجاگر کرنے کیلئے ایسی گفتگو کرتا ہے۔ یہ ان کے خلاف گفتگوکرتا ہے جن کے ووٹوں کے طفیل 6 بار اسمبلیوں میں پہنچا۔

واضح رہے شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روک سکو تو روک لو، میں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے کیلئے خط لکھا ہے اور وزیر قانون نے کہا ہے کہ آپ اس کے لئے اہل ہیں اور فیصلہ کرنا سپیکر کا کام ہے۔ پیر کو عدالت کا فیصلہ ہونا ہے ۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ کس کی فریکونسی سے بول رہا ہے اور اس کا پاسپورڈ کس کے پاس ہے ،آج کل پاسپورڈ کی دم پر پائوں آیا ہوا ہے ،میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاممبر بننے کیلئے خیرات نہیں مانگ رہا اورمیں اس کے لئے سپریم کورٹ جارہا ہوں ،عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا میں اسے مانوں گا ،لیکن اگر پی اے سی میں مجھ سے زیادہ سینئر ممبر اور تجربے میں زیادہ ہے تو میں اپنا نام واپس لینے کے لئے تیار ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں