چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم کے مقدمات تین مہینوں میں نمٹانے کا حکم

جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سیشن ججز کو اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدایت

بدھ 23 جنوری 2019 18:00

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم کے مقدمات تین مہینوں میں نمٹانے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات کو تین مہینوں میں نمٹانے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کے تحت 7 ہزار 475 مقدمات زیر التواء ہیں،جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں میں 10 ستمبر تک دائر تمام معمولی جرائم مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھی اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

جبکہ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے 31دسمبر تک دائر تمام معمولی جرائم کے مقدمات کو 30 اپریل تک نمٹانے کا حکم دیا ہے۔معمولی جرائم میں تعزیرات پاکستان اور خصوصی و مقامی قوانین کے تحت درج مقدمات شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں