وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنر ہائوس لاہور اور مری کو روزانہ کی بنیا دپر کھولنے کا فیصلہ

جمعرات 24 جنوری 2019 12:45

وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنر ہائوس لاہور اور مری کو روزانہ کی بنیا دپر کھولنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہائوس لاہور اور مری کو روزانہ کی بنیا دپر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کیلئے تیاریاںشروع کر دی گئی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز تک فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس آنے والے شہریوں کو فرنٹ لان، جھیل، بارہ دری،ٹینس کورٹ، باغات، منی چڑیا گھر اور پہاڑی تک جانے کی رسائی ہو گی ۔

عوام کیلئے کھولے جانے والے حصوں کی دیکھ بھال کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گورنر ہائوس آنے والوں کیلئے کینٹین بھی تیار کی جارہی ہے جبکہ سکیورٹی کے تناظر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر ہائوس صرف اتوار کے روز عوام کیلئے کھولا جاتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں