ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائراپیل مسترد

جمعرات 24 جنوری 2019 16:19

ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائراپیل مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائراپیل مستردکردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پٹرول پمپ مالک عرفان بشیر نے عدالتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا، اپیل کنندہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے فیصلے سے ان کی کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، آئین کے تحت شہریوں کے جائز کاروبار میں رکاوٹیں پیدا نہیں کی جاسکتیں، اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے شہریوں کی بھلائی ہوئی ہے اور آپ اس کے خلاف درخواست لے آئے ہیں،آپ کے علم میں نہیں کہ 75فیصد لوگ ہیڈ انجری کی وجہ سے روز علاج کیلئے آتے ہیں،ہائیکورٹ نے میرٹ پر پابندی لگائی، کیوں نہ عدالتی وقت ضائع کرنے اور غلط کیس کرنے پر آپ کوجرمانہ کیا جائے۔

اپیل کنندہ کے وکیل کی طرف سے معذرت کرنے پر عدالت نے بغیر جرمانہ کیے اپیل مسترد کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں