صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی گندم کمیٹی کا اجلاس ، گندم خریداری پالیسی پر غور

گزشتہ 10 برس میں پنجاب کے کاشت کاروں کو اپنی ہر فصل میں ہونے والے مالی نقصان کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ،سمیع اللہ چوہدری

بدھ 20 مارچ 2019 21:15

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی گندم کمیٹی کے اجلاس میں گندم خریداری پالیسی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال ، سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر آن فوڈ خرم خان لغاری ، صوبائی سیکرٹری خوراک شوکت علی کے علاوہ صوبائی محکمہ زراعت کے ایڈیشنل سیکرٹری علی غضنفر علی خاںاور سپیشلسٹ محکمہ خزانہ پنجاب عبدالرحمن وڑائچ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 10 برس میں پنجاب کے کاشت کاروں کو اپنی ہر فصل میں ہونے والے مالی نقصان کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کی اُمیدوں کے مطابق ماضی کی نسبت اِس مرتبہ اسے گندم کی پیداوار کی بہترین قیمت ملے گی اور اِس ضمن میں محکمہ خوراک میں اپنی کارکردگی اور برتائو کو مزید مثبت بنائے گا۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والی گندم خریداری مہم کو ملکی تاریخ کی سب سے شفاف اور کسان دوست مہم بنایا جائے گا۔ بعدا زاں اجلاس میں گندم کی مد میں اب تک بنکوں سے لئے گئے 335 ارب روپے کے قرضے اور 3 ملین ٹن گندم خریدنے کے لیے مزید 100 ارب قرضے لینے ، گندم کی پروڈکشن اور پری کیورمنٹ پلان 2019-20 ،سپورٹ قیمت، پروسس فلیو(flow) ، سٹورآٹمزاور ریٹ ہسٹری جیسے امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں