دنیا بھر میں (کل )پانی کا عالمی دن منایاجائے گا
واپڈا پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی کا سب سے بڑا ادارہ ہے، پانی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے موجودہ سال نہایت اہمیت کا حامل ہے ، مہمند ڈیم پر چند ہفتوں ،دیا مربھاشا ڈیم پر بھی اسی سال کام شروع ہوگا ڈیمز کی تعمیرکیلئے قلیل ، وسط اور طویل مدتی پلان ترتیب دیئے گئے ہیں، 2030ء تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 10ملین ایکڑ فٹ اضافہ کیا جائے گا‘ترجمان واپڈا
جمعرات 21 مارچ 2019 19:09
(جاری ہے)
وسط مدتی پلان کے ذریعے 2030ء تک مزید 8 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا، جبکہ طویل مدتی پلان کی تکمیل پر 2050 ء تک ملک میںپانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں مزید 28 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا ۔آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے موجودہ سال نہایت اہم ہے کیونکہ اس سال دو بڑے کثیر المقاصد منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع ہونے جارہا ہے۔
مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام چند ہفتوں میں شروع ہوگا، جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز بھی اِسی سال ہوجائے گا ۔ قلیل مدتی پلان کے تحت 2025 ء تک جو منصوبے مکمل کئے جائیں گے ان میں مہمند ڈیم ، نائے گاج ڈیم ، نو لانگ ڈیم اور کرم تنگی ڈیم کا پہلا مرحلہ شامل ہیں ۔ وسط مدتی پلان کے تحت کرم تنگی ڈیم کا دوسرا مرحلہ، چنیوٹ ڈیم ، باڑا ڈیم اور ہنگول ڈیم سمیت دیگر منصوبے 2030 ء تک مکمل کئے جائیں گے ۔ طویل مدتی پلان کے تحت2050ء تک مکمل ہونے والے منصوبوں میں شیوک ڈیم ،سکردو ڈیم ، اکھوڑی ڈیم اور روہتاس ڈیم قابل ذکر ہیں ۔قلیل ، وسط اور طویل مدتی حکمت عملی کے تحت ان منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت فیصلہ سازی اور مطلوبہ فنڈز کی فراہمی نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں پانی کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ،جس کی مختلف وجوہات ہیں ۔ اس صورت حال پر پانی کے شعبے میں مؤثر انتظام اور آبی ذخائر کی تعمیر سے قابو پایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان میں 1951ء میں پانی کی فی کس دستیابی 5 ہزار260مکعب میٹر تھی ، جو کم ہو کر اب 908 مکعب میٹر کی سطح تک گر چکی ہے، جس کی اہم وجہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ آبی ذخائرکی گنجائش میںقدرتی طور پر مٹی بھرجانے سے واقع ہونے والی کمی ہے ۔پانی کی فی کس دستیابی کی وجہ سے پاکستان کا شمار پانی کی کمی کے شکار ممالک میں ہوتا ہے اوراس صورتحال میں بہتری لانے کے لئے اگر بروقت اقدامات نہ اُٹھائے گئے تو پاکستان پانی کے شدید بحران کا شکار ہوسکتا ہے ۔پاکستان اپنے دریائوں کے سالانہ بہائو کاصرف 10 فیصد پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحت رکھتاہے ، جبکہ دُنیا بھر میں یہ صلاحیت 40فیصد ہے ۔ گزشتہ چالیس پچاس سال کے دوران ہمارے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ اس کے برعکس پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 1976ء میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 16.26ملین ایکڑ فٹ تھی ، جو کم ہو کر 13.68 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے جو صرف 30 دِن کی پانی کی ضروریات پوری کر سکتی ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
بانی چیئرمین کی ہدایت پر عام ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری ،دھاندلی کیخلاف احتجاجی ..
حمزہ شہباز شریف کی سید توصیف شاہ کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام