پولیس کاچھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون 120افراد گرفتار

اتوار 24 مارچ 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) لاہور پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کرتے ہوئے پتنگ بازی میں مصروف 120افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں119مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن سی44، کینٹ سی40، سٹی ڈویژن 15، اقبال ٹائون ڈویژن سے بھی15،سول لائنز سی0 5 جبکہ صدر ڈویژن سی01پتنگ بازوں کو گرفتار کیاگیا۔ملزمان سے بھاری تعداد میں پتنگیں، چرخیاں ڈور، گچھیاں ڈور اور دیگر سامان برآمدکرلیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں