نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 26 مارچ 2019 17:55

نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمی زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی رہائی پر اللہ کے حضور اظہار تشکر کرتے ہیں ، اعلی عدلیہ کے شکر گزار ہیں کہ عدالت نے نواز شریف کی خرابی صحت کو مدنظر رکھا جبکہ حکومت نے تین مرتبہ کے وزیر اعظم کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر اذیت دی گئی جس کی وجہ سے نواز شریف کی صحت روز بروز بگڑ گئی، حکومت پنجاب نے طبی سہولیات کے نام پر ان کی تذلیل کی جس کی وجہ سے نواز شریف نے ہسپتال شفٹ ہونے سے انکار کیا۔

اعلی عدلیہ کے فیصلے سے سیاسی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،تمام لیگی کارکن اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہیں۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی میاں نواز شریف کو جلد صحتیابی عطا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں