پنجاب میں پہلے فیز کے دوران 10 سرکاری ہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال بنایا جائے گا: ڈاکٹر یاسمین راشد

پیشنٹس سیفٹی پروگرام کے تحت ہر صورت مریضوں کے باحفاظت علاج معالجہ کو یقینی بنائیں گے

جمعرات 18 اپریل 2019 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے باحفاظت علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے لئے احسن اقدام سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے فیز کے دوران 10 سرکاری ہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال بنایا جائے گا۔پیشنٹس سیفٹی پروگرام کے تحت ہر صورت مریضوں کے باحفاظت علاج معالجہ کو یقینی بنائیں گے۔پیشنٹس سیفٹی پروگرام میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان براہ راست مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں