سکھ یاتریوں کی گوردوارہ ڈیرہ صاحب کرتاپور روانگی
بھارتی یاتری21اپریل کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے‘خواتین کل انارکلی میں شاپنگ کریں گی
میاں محمد ندیم جمعہ 19 اپریل 2019 11:42
(جاری ہے)
آج بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں میں ماتھا ٹیکی کی رسم ادا کی اورگروگرنتھ صاحب کا اکھنڈ پاٹ کیا اور شبد کیرتن سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں.
اس موقع پر امریکاکی گرودوارہ کمیٹی کی جتھہ دار مسز سیلوین کو چادر پہنائی گئی، سکھ یاتریوں نے اجتماعی دعا میں بھی شرکت کی، وہ پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی پر بہت خوش دکھائی دیئے. سکھ یاتری کل لاہور میں سیروتفریح کریں گے جبکہ خواتین لاہور کے قدیم اور معروف بازار انارکلی میں شاپنگ کے لیے جائیں گی. خواتین سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ انارکلی میں شاپنگ بھی اب یاترا کا ایک حصہ بن گئی ہے کیونکہ سکھ خاندانوں کا انارکلی بازار سے بڑا پرانا رشتہ ہے اور اسی رشتہ کے پیش نظر پاکستان آنے والی خواتین سکھ یاتریوں سے ان کے خاندانوں کی بزرگ خواتین کچھ نہ کچھ خرید کر لانے کی فرمائش کرتی ہیں. 50سالہ سرجیت کور کے مطابق وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں مگر ان کی دادی انہیں ہمیشہ انارکلی بازار کے بارے میں بتایا کرتی تھیں ان کی خواہش تھی کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار لاہور آکر اندورن لوہاری گیٹ میں اپنا آبائی گھر دیکھیں اور انارکلی بازار میں شاپنگ کریں‘انہوں نے بتایا کہ زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے مجھ سے یہ وعدہ لیا تھا کہ ان کی جگہ میں ضرور ان مقامات پر جاﺅں. انہوں نے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث شاید میں لوہاری گیٹ گھر دیکھنے تو نہ جاسکوں مگر انارکلی ہم ضرور جائیں گے اس کے ساتھ ہی چاہے باہر سے ہی کیوں نہ ہوا لوہاری گیٹ کو اپنی دادی کو سلام کہونگی. 12 اپریل کو بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتری 21 اپریل کو واپس لوٹ جائیں گے جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتری اپنے اپنے شیڈول کے مطابق واپس روانہ ہونگے. واضح رہے کہ بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری ہرسال پاکستان آتے ہیں. اسی طرح سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات منانے کے لیے لاکھوں سکھ یاتری بکرمی کیلنڈر کے مطابق اسواج کے مہنیے میں گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اکھٹے ہوتے ہیں.لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
‘تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو موسیقی کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں: ..
بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے : سنی علما کونسل
ک*لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
ش*بیوہ خاتون پر رشتہ داروں کا تشدد، گھر سے باہر نکال دیا، بچے اغواء کر لئے
گ*امام مسجد اقصیٰ کے کے فرزندو رکن فلسطینی پارلیمنٹ 28 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے
پاکستان میں عوام بہت تیزی سے گردوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے
مسلم لیگ لیبرونگ آفس میں چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کری:متحدہ علما کونسل
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے : مولانا زاہد محمود قاسمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ