لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور تحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام شب برأت کی شرعی حیثیت کے موضوع پر مرکزی جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں عظمت شب برأت سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور تحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام شب برأت کی شرعی حیثیت کے موضوع پر مرکزی جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں عظمت شب برأت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ’’سیمینار ----‘‘میں تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ جہنم سے رہائی اور گناہوں کی دھلائی کی رات بڑی احتیاط اوربڑے اہتمام سے گزاری جائے یہ رات پٹاخے چلانے ،ڈیک بجانے کی نہیں رب کو منانے کی ہے۔

گناہوں سے آلود ہ ماحول میں شبِ برأت کی آمدبڑے نصیب کی بات ہے۔اس رات کو غفلت اور گناہوں میں گزار دینابہت بڑی محرومی اور نادانی ہے۔ شب برأ ت منانے سے انسان کے بھاگ جاگ جاتے ہیں جس رات کے فضائل کے بارے میں آئمہ محدثین نے کتب ِحدیث میں ابواب قائم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے خلاف پراپیگنڈاسمجھ سے بالا تر ہے ایک طرف نام نہاد سیاسی لیڈر اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو مسجد سے دور کرنے اور ناچ گانے پر لگانے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف کچھ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والے ایسی رات جس میں ذکر الٰہی سے مغفرت ہوتی ہے لوگوں کو مسجد سے دور رکھنے اور انہیں سلا دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ بہت بڑا المیہ ہے ۔شب برأت اُمت مسلمہ کی دھلائی کا سالانہ فنکشن K ہے۔ اس رات کو پکی توبہ کرنے والا ایک نئی زندگی پاتا ہے۔ یہ رات فسق و فجور سے دہکتے تنور بجھادینے والی رات ہے۔ایک انسان جب گناہوں کا بوجھ محسوس کرتے ہوئے اس رات میں درِ توبہ پر دستک دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت آگے بڑھ کر اس کا استقبال کرتی ہے اور اسے ستھرا کرکے اللہ کے قرب میں اسے جگہ عطا کرتی ہے۔آج کی عُریانی فحاشی، بے حیائی اور مغربی آلودگی کو دور کرنے کیلئے شب برأت کی برسات کافی ہے۔ سیمینار میںالحاج محمد منیر احمد قادری،میاں محمد الیاس،مولانا محمد امانت علی سرداری،محمد شفیع رضوی،محمد سفیان جلالی،غازی محمد تنویر قادری نے خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں