ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1453کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران پٹرولنگ168 گاڑیوں،01 لاکھ03 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور62 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ دورانِ کارروائی01 کار،22موٹر سائیکلیں،14موبائل فونزاور02 لاکھ56 ہزار روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی۔

دوران گشت ملزمان سی16 پسٹلز،01 رائفل،07 میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران چرس اورشراب برآمد۔جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئی1473 افراد کی مدد کی۔کوائف مکمل نہ ہونے پر08گاڑیوں،1144موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں بند اور138 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

جعلی نمبر پلیٹ والی 02 گاڑیوں اور 09 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن سکواڈاہلکاروں نے ون ویلنگ میں28، پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر16 اورآتش بازی میں05 افراد کو گرفتار کیا۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ15اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ڈولفن سکواڈ لاہور ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارموئثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں