سری لنکا حالیہ دہشت گردی کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد

اسلام اور دیگرتمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں ‘مجلس علماء پاکستان اور بین المذاہب کونسل کی مذمتی پریس کانفرنس سے مولانا سید عبد الخبیر آزاد ،صوبائی وزیر اعجاز عالم ،بشپ جان ملک ،فادر جیمز چنن ،سردار جنم سنگھ ، علامہ زبیر احمد ظہیر ، حافظ کاظم رضا نقوی ، و دیگر کا خطاب

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سانحہ سری لنکا کے حوالے سے مجلس علماء پاکستان اور بین المذاہب کونسل کے زیر اہتمام پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس کی زیر صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور و چیئرمین مجلس علماء پاکستان و چیئر مین بین المذاہب کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی پاکستان نے کی ،جبکہ انسانی حقوق کے وزیر اعجاز عالم بھی موجود تھے، مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سری لنکا چرچز پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،اس المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،ہم اس واقعہ میں جان بحق ہونے والے مسیحی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ جس نے بھی دہشت گردی کی ہے اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،اسلام اور دیگر تمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں ،ان واقعات سے دنیا میں امن کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے ،مگر آج کا یہ بین المذاہب ہم آہنگی فورم اس بات کی یقین دھانی کرانا چاہتا ہے کہ ہم ان سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے،غم کے اس موقع پر ہم سری لنکن گورنمنٹ اور عوام کے ساتھ ہیں ،ہم سری لنکن عوام کے درد کو سمجھتے ہیں ، کیونکہ ہم دہشت گردی کے ناسور اور تکالیف سے گذرے ہیں اس طرح کے واقعات ہماری امن کوششوں کو ناکام نہیں بنا سکتے ، نیوزی لینڈ مسجد کے واقعہ کے بعد سری لنکا میں ہونے والا واقعہ انتہائی قابل تشویش ہے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سانحہ سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،ہم اس موقع پر سری لنکن کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،اور اپنی کرسچن کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پریس کانفرنس میں دیگر مقررین نے بھی کہا کہ سری لنکا کا واقعہ ایک دل خراش سانحہ ہے ،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، اس موقع پر گورنمنٹ آف پاکستان نے جو مؤقف اختیار کیا ہے وہ پوری قوم کی آ واز ہے ،اس پریس کانفرنس میں بشپ الیگزینڈر جان ملک ، علامہ زبیر احمد ظہیر ،بشپ عرفان جمیل ،پادری شاہد معراج ،حافظ سید کاظم رضا نقوی ،علامہ رشید ترابی ، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا امجد خان ، حافظ نعمان حامد ،مولانا ایوب ڈسکوی ،سید عبد البصیر آزاد ،پیر ولی اللہ شاہ، مولانا محمد خان لغاری ،مولانا نعیم بادشاہ، پرفیسر ظفر اللہ جان ،سید عبدالکبیر آزاد ،سید عبد القدیر آزاد ،بلال احمد میر ،خواجہ جاوید اسلم صحاف اور دیگر مقررین شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں