ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے

جولائی تک ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں اکائونٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی ‘ ذرائع

منگل 16 جولائی 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے،مریم نواز اور نصرت شہباز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ۔6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا ،انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی ، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیاہے۔نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع ایف بی آر نے مریم نواز او ر نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دے دی ۔ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں اکائونٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں