ایف پی سی سی آئی کے ساتویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب 25 جولائی کو ایوان صدر میں منعقد ہوگی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے 40 نمایاں تاجروں کو یہ ایوارڈز دیں گے
جمعہ 19 جولائی 2019 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ملک پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کیلئے آگے بڑھتے ہوئے قابل عمل منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وسائل کے بہتر استعمال کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کو قابل عمل منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف شعبوں میں مردوں اور خواتین کیلئے نئی ملازمتوں کی تخلیق ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پاکستان کا اثاثہ ہے جس نے خود کو مشکل حالات میں بھی مستحکم رکھا ہے۔ نجی شعبہ ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا حکومت بھی نجی شعبے کے معیشت میں اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔ ہم سب کو اپنے شعبہ جات میں مل کر کام کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ دارو خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنیادوں پر قائم ہے، ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پاکستان عالمی سطح پر متنوع مواقع فراہم کرتا ہے اور یہاں بہترین مالیاتی اور لیگل سسٹم موجود ہے، یہاں کاروباری آسانیوں کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور توانائی کی قلت کے چیلنجوں پر پہلے سے ہی قابو پایا جا چکا ہے جس سے معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی معاشی اداروں کے تمام اشاریے مثبت ہیں۔ اس موقع پر افتخار علی ملک نے کہا کہ 2025 ء تک پاکستان میں دنیا کی پانچویں سب سے بڑی مڈل کلاس موجود ہوگی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ یو بی جی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو قومی اداروں کو مضبوط کرنے، ملک میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈائون اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے علاوہ پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے وسیع تر منصوبہ بندی کرنے، سرخ فیتے اور قانونی رکاوٹوں کے خاتمے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت