اسلامپورہ ،کھیلتے ہوئے بچوں سے گولی چل جانے سے داداجاں بحق

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) اسلامپورہ کے علاقے میں کھیلتے ہوئے بچوں سے گولی چل جانے سے داداجاں بحق ہو گیا ، پولیس نے خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اسلامپورہ میں بچے گھر میں پڑی پستول سے کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو قریب موجود ادامحمد حنیف کو لگ گئی ۔ بتایاگیا ہے کہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے حنیف کی موت واقع ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری شواہد اکٹھے اور خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں