پاکستان کے عثمان عمر نے نیپال میں منعقدہ12ویں ساوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ جیت لی

اتوار 21 جولائی 2019 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور باڈی بلڈنگ کلب کے کوچ عثمان عمر نے نیپال میں منعقدہ12ویں ساوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ جیت لی ۔عثمان عمر نے جنوبی ایشیا ء میں سب سے بہترین فزیک رکھنے والے شخص کا ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی مقابلے میں شکست دی ۔

(جاری ہے)

سائوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ 2019 میں بھارت نے دوسری اور بھوٹان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مقابلے میں پاکستان کی جیت پر پاکستان کا قومی ترانے کی دھن بجائی گئی ۔12ویںساوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ کٹھمنڈو نیپال میں منعقد ہوئی ۔آٹھ سال قبل عثمان عمر کو پنجاب یونیورسٹی باڈی بلڈنگ کلب کا کوچ منتخب کیا گیا ۔عثمان عمر نے 2017 میں مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا۔عثمان عمر نے 2019 میں یحیکلاسک کاٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں