نیب نے نواز شریف کے بھیجتے یوسف عباس کی طلبی کے حوالے سے سوالنامہ تیار کر لیا

پیر 22 جولائی 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھیجتے یوسف عباس کی طلبی کے حوالے سے سوالنامہ تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یوسف عباس شریف چوہدری شوگرمل میں 1995سے شیئرز ہولڈر ہیں۔سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ 1995سے لیکر اب تک چوہدری شوگر مل کے کے کتنے شیئرزہولڈرز تھے اورانکے شیئرز کتنے تھے ۔

(جاری ہے)

وہدری شوگر مل نے اب تک کتنی شوگر برآمد کی،برآمدگی کی مد میں موصول ہونے والی رقم کون سے طریق کار سے وصول کی گئی ۔جن بینک اکائونٹس کے ذریعے رقوم موصول ہوئی ان اکائونٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔سوالنامے میں شمیم شوگر مل میں سرمایہ کاری اور قرض کے حوالے سے بھی استفسار کیا گیا ہے ۔ٹی ٹی کی صورت میں موصول یا بھیجی جانے والی رقوم اورمختلف کمپنیوں کو دئیے جانے والے قرض کی مکمل تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔یاد رہے کہ نیب نے یوسف عباس شریف کو آج 23 جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں