سبطین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 5اگست تک ملتوی

پیر 22 جولائی 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممبر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 5اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ سبطین خان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نیب کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔سبطین خان نے بطور صوبائی وزیر معدنیات قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا۔ استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں