عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر فلموں کی نمائش انڈسٹری کیلئے تقویت کاباعث بنے گی ‘ سائرہ نسیم

فلمیں بننے کے رجحان میں اضافہ ہونے سے انڈسٹری سے جڑے مختلف شعبے بھی ترقی کر رہے ہیں‘ انٹر ویو

بدھ 14 اگست 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ حالیہ چند سالوں میں فلمیں بننے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جس سے فلم انڈسٹری سے جڑے مختلف شعبے بھی ترقی کر رہے ہیں ،عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر متعدد فلموں کی نمائش انڈسٹری کے لئے تقویت کاباعث بنے گی جس سے یقینی طور پر میوزک انڈسٹری کو بھی سہارا ملے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ عروج اور زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور ہمیں زوال سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے سبق سیکھتے ہوئے زیادہ محنت او رلگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر بھی اردو، پنجابی اور پشتوفلموں کی ریلیز خوش آئند ہے جس سے فلم انڈسٹری سے جڑے ہوئے دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے اورلوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کچھ ذاتی پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے مصروف ہوں اور جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں