ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 18 اگست 2019 20:50

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی‘ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے‘ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نوازخان نے نماز عیدالاضحی پولیس لائنزمیں ادا کی ۔انہوں نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھولوں کی ریتھ چڑھائی۔

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںملی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں۔ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء پولیس کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔یوم سیاہ کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی پر سیکیورٹی کے لیے پولیس لائنز سے 700 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 1200 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔

احتساب اور دہشت گردی عدالتوںسمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کے 700 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 674 اور بیرون اضلاعی 4 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ پولیس کا رویہ مزید بہتر بنانے کے لیے ماہر نفسیات اور تجربہ کار لیکچرارز کی زیر نگرانی رویہ تبدیلی کورس کا فیز 3 جاری ہے جس میں اب تک 4800 کانسٹیبلان کو کورس کروایاجا چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں