سندھ میں آئندہ دنوں مزید تلخیاں بڑھیں گی، ڈاکٹرشاہد مسعود

مراد علی شاہ کو گرفتارکرنے سے سندھ اسمبلی ٹوٹی توکیا کرنا ہے؟اسلام آباد میں ابھی فیصلہ نہیں ہوپایا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اگست 2019 18:07

سندھ میں آئندہ دنوں مزید تلخیاں بڑھیں گی، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ سندھ میں آئندہ دنوں مزید تلخیاں بڑھیں گی، مراد علی شاہ کو گرفتارکرنے سے سندھ اسمبلی ٹوٹی توکیا کرنا ہے؟اسلا م آباد میں ابھی فیصلہ نہیں ہوپایا ۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی طبیعت ناساز ہے، اسی لیے وہ زیادہ سامنے نہیں آتے ،نہ اور ہی بہت زیادہ فعال ہیں۔

نوازشریف کے دور میں یا مشرف اور پیپلزپارٹی کے دور میں وزارت داخلہ بڑی فعال رہی ہے، کیونکہ ہمیں داخلہ محاذ پر بڑے خطرات ہیں۔لیکن اس وقت ہمارے پاس زیادہ فعال وزیرداخلہ نہیں ہیں،اگر کوئی امن وامان کی صورتحال پیدا ہوتی ہیں۔کراچی بگاڑ کی طرف جا رہا ہے، خورشید شاہ اور مراد علی شاہ کوصرف دستخط کیے جائیں تو گرفتار کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اگر مراد علی شاہ کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تواسلا م آباد میں ابھی فیصلہ نہیں ہوپایا کہ اگراسمبلی ٹوٹی تو وہاں کیا کرنا ہے؟لیکن سندھ میں مزید تلخیاں بڑھیں گی۔

لیکن آپریشن دبڑدوس اگلے چند دنوں میں آخری مراحل میں داخل ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹیپو سلطان کا ذکرکرتے ہیں، ٹیپوسلطان ہماری تاریخ کے ہیروہیں۔اسلامی ،برصغیر اور دنیا کی تاریخ کا ٹیپو سلطان بڑا نام ہے۔مغلوں ، سلطنت عثمانیہ اور افغان حکمرانوں اور نپولین سے بھی اچھے رابطے تھے،ان کی فوج میں فرانس کے لوگ بھی شامل تھے۔

نپولین نے اپنی زندگی میں اگر قرآن پاک کا مطالعہ کیا تواس کے پیچھے ٹیپو سلطان کا ہاتھ تھا۔ٹیپوسلطان کے دور میں معیشت زبردست کھڑی ہوگئی،انگریزوں سے لڑائیاں ہوئیں۔ٹیپوسلطان کو ان کے مشیروں نے معرکے چھوڑ کرجھڑپوں میں الجھا دیا، جس کے نتیجے میں جب انگریزوں سے چوتھی لڑائی ہوئی تواسلحے کی کمی ہوگئی۔میرصادق پر اعتبار کرتے تھے۔آخری دن جب انگریزوں نے قلعے کو گھیرلیا توٹیپو سلطان نے کہا کہ میں باہر جاکر قلعے سے باہر لڑوں گا۔

لیکن میر صادق نے انگریزوں کا اطلاع دی کہ فوجی لباس میں ٹیپوسلطان ملبوس ہے، میرصادق نے قلعے کے دروازے بھی بند کردیے تاکہ واپس نہ آسکے۔فرانس کے مشیر نے ٹیپو سلطان سے کہا آپ یہاں سے نکل جائیں،اس وقت ٹیپوسلطان نے تاریخی جملہ کہا کہ شیرکی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے،ان کو بتایا گیا کہ میرصادق نے قلعہ کے دروازہ بند کردیے،جس قوم میں غدار پیدا ہوتے ہیں تواس قوم میں قلعے بھی ریت کے ثابت ہوتے ہیں۔ٹیپوسلطان لڑتے لڑتے گرااور گرتے ہوئے بھی دوفوجیوں کے سراڑا دیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں