مسلمان کی 22 سال پرانی قبر کا حال دیکھ کر لوگ حیران

میت کو کچھ بھی نہیں ہوا تھا یہاں تک کہ اس کا کفن بھی میلا نہیں ہوا تھا

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 24 اگست 2019 05:57

مسلمان کی 22 سال پرانی قبر کا حال دیکھ کر لوگ حیران
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء)   قدرت کے انعام بھی لاجواب اور شاندار ہونے کے علاوہ اس خالق کل کائنات کی شایان شان ہوتے ہیں۔اس خدائے بزرگ و برتر کا وعدہ ہے کہ اگر آپ نیک اعمال کرو گے توآخرت میں جنت آپ کا ٹھکانہ ہو گی اور عذاب قبر سے بھی محفوظ رہو گے۔دنیا میں موجود ولی اور پیغمبر جہاں اللہ کے قہر سے پناہ چاہتے تھے وہاں وہ عذاب قبر سے محفوظ رہنے کی بھی خصوصی دعاکیا کرتے تھے۔

تاہم گزشتہ دنوں ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں میں اللہ کی وحدانیت اور اس کی شان کی دھاک بٹھا دی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک قبرستان میں دفن لاش نے مقامی لوگوں کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا، ریاست اترپردیش کے ضلع بندہ کے علاقے بابیرو میں واقع قبرستان میں ایک قبر کا منظر دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

ریاست میں گزشتہ دنوں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے قبرستان میں بھی پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد قبریں منہدم ہوگئی تھیں۔ایسی ہی ایک قبر کو درست کرنے کیلئے قبرستان کمیٹی کے ارکان جب وہاں پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ قبر میں جو لاش ہے وہ بالکل تروتازہ ہے یہاں تک کہ اس کا کفن بھی بے داغ اور شفاف ہے۔تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ قبر ناصر احمد نامی شخص کی ہے جسے 22 برس قبل یہاں دفن کیا گیا تھا لیکن اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نہ اس کی لاش تحلیل ہوئی اور نہ کفن میلا ہوا۔

یہ خبر گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ بڑی تعداد میں معجزہ دیکھنے کیلئے اکھٹے ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'یہ معجزہ ہے، ناصر احمد ایک نیک شخص تھا، اس پر اللہ کی رحمت ہے'۔متوفی کے ایک رشتے دار نے لاش کو دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ ناصر احمد ہی کی لاش ہے اور 22 برس قبل وہ بھی اس کی تدفین میں موجود تھا۔بعد ازاں مقامی علماء سے مشاوت کرکے لاش کو قریب ہی واقع دوسرے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں