عمران خان کو مشورہ ہے مفاد پرستوں سے جان چھڑوا لیں، محمد مالک

ہمیں وزیراعظم صاحب! آپ پر بہت امیدیں ہیں، آپ کی ایمانداری پربھی کوئی شک نہیں، لیکن آپ نے اگرمفاد پرست ٹولے کو سائیڈ لائن نہ کیا توملک وقوم کے ساتھ آپ کوبھی سیاسی نقصان پہنچے گا۔ سینئر تجزیہ کا رمحمد مالک کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 18:17

عمران خان کو مشورہ ہے مفاد پرستوں سے جان چھڑوا لیں، محمد مالک
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کا رمحمد مالک نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشورہ ہے مفادپرستوں سے جان چھڑوا لیں، ہمیں وزیراعظم صاحب! آپ پر بہت امیدیں ہیں، آپ کی ایمانداری پربھی کوئی شک نہیں ،لیکن آپ نے اگرمفاد پرست ٹولے کو سائیڈلائن نہ کیا توملک وقوم کے ساتھ آپ کوبھی سیاسی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے سینئر تجزیہ کار ارشد شریف اور راؤف کلاسرا کے ہمراہ نجی ٹی وی کے اپنے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے لوگ تو مشرف کے دور حکومت میں بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان آپ پر بہت امیدیں ہیں، آپ کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں لیکن اگر آپ مفادات رکھنے والے لوگوں کو نہ ہٹایا توملک وقوم کی تباہی کے ساتھ آپ کی بھی تباہی ہوگی۔

(جاری ہے)

لیکن مفاد پرست لوگوں کو ہٹا دیں۔ارشد شریف نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ احتسابی عمل سے سیاسی انجینئرنگ کا تاثر سامنے آرہا ہے جو ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

مالم جبہ کیس جس میں پرویز خٹک اور اعظم خان ودیگرسب کو کلین چٹ مل جائے گی ،نیب نے شفاف تحقیقات کی ہوں گی ۔ اپوزیشن میں گرفتاریاں ہوتی ہیں لیکن یہ حکومت میں ہیں اس لیے گرفتاری نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ برٹش نیشنل زلفی بخاری کے خلاف آج سے سواسال قبل تحقیقات شروع ہوئی تھیں لیکن اب نیب پر کیس بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ میں نے نیب سے پوچھا کہ آپ پر کوئی دباؤ ڈالا جارہا ہے؟ نیب نے کہا کہ ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

اب پتا نہیں یہ کیس کس کے ساتھ لنک ہے۔ارشد شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کارکردگی نہ دکھانے پر اب پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں کہ میں نے تو یہ وعدے کیے تھے ۔ کیونکہ عوام کہہ رہی ہے کہ یہ وعدے نہیں سبز باغ تھے۔ہارون الرشید نے کالم میں لکھا کہ وزیراعظم ڈپریشن کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم نے اگر پاکستان کو عظیم بنانا ہے تو عظیم فیصلے کرنے ہوں گے۔اس موقع پر سینئرتجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ ڈونرفرینڈلی حکومت چل رہے ہیں، یہ وہ ڈونر ہیں جو ماضی میں عمران خان کے ساتھ رہے ہیں۔راؤف کلاسرا نے کہا کہ علی زیدی کو ہی لے لیں،جس دوست کے گھر میں رہتے ہیں ، اس کو چین ساتھ لے کرجاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں