آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی ملاقات،

منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید بڑھانے پر اتفاق ْدہشت گردی کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں سیف سٹی کیمروں نے اہم کردار ادا کیا، آئی جی پنجاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:36

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی ملاقات،
لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کیلئے ماڈرن پولیسنگ کی طرز پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کر رہی ہے اور لاہور ، قصور، سیالکوٹ ، میانوالی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کے جدید اینٹی گریٹڈ سمارٹ اینڈ سرویلنس سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جن کی بدولت حساس تنصیبات، تعلیمی اداروں،اقلیتی عبادت گاہوں سمیت دیگر اہم مراکز کی سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری آئی ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے سکول آف انویسٹی گیشن کے قیام اور تربیتی نصاب کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی منشیات فروشوںکے نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے انفارمیشن بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جن کا مقصد سماج دشمن عناصر کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ یقینی بنا کر نوجوان نسل کو ان کی کارروائیوں سے محفوظ رکھنا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین وفد میں وینڈی گلمور،جوئین منس اورپرہم فریڈ شامل تھے، دوران ملاقات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کوموثر بنانے کیلئے دونوں اداروں کے مابین انفارمیشن شیئرنگ کو مزید بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا،آئی جی پنجاب نے کینیڈین وفد کو سیف سٹی سمیت پنجاب پولیس کے دیگر جدیدپراجیکٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہورمیں چیئرنگ کراس، داتا دربار دھماکوں سمیت دہشت گردی کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں سیف سٹی کیمروں نے اہم کردار ادا کیااور پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دہشت گردوں، انکے سہولت کاروں اور فنانشل نیٹ ورک کے خاتمے کے قریب ہے،کینیڈین وفد نے دہشت گرد، شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کی بروقت کارروائیوں کو قابل ستائش قرار دیا، اس موقع پرکینیڈین ہائی کمشنر مِس وینڈی گلمورکا کہنا تھاکہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میںمانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سسٹم کا آغاز خوش آئند ہے جس سے جرائم کی وارداتوںپر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی،دوران ملاقات پنجاب پولیس اورکینیڈین ہائی کمیشن کے مابین انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ آخر میں آئی جی پنجاب اورکینیڈین ہائی کمشنر کے مابین یادگاری سووینئر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں