صوبائی وزیرصحت کی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں گریڈسترہ کے مزیددوہزارمیڈیکل افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن بھیج دی

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں بغیرکسی سفارش پروسیع پیمانے پرنوجوانوں کوروزگاردیاگیا،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی پوری کرکے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے : ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:25

صوبائی وزیرصحت کی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں گریڈسترہ کے مزیددوہزارمیڈیکل افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن بھیج دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں گریڈسترہ کے مزیددوہزارمیڈیکل افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن بھیج دی۔ دوہزارمیڈیکل افسران میں ایک ہزارمردجبکہ ایک ہزارخاتون میڈیکل افسران شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں بغیرکسی سفارش پروسیع پیمانے پرنوجوانوں کوروزگاردیاگیا۔

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی پوری کرکے مریضوں کوچوبیس گھنٹے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ تمام میڈیکل افسران کی بھرتی سوفیصدمیرٹ پرکی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی اورعام آدمی کامعیارزندگی بلندکرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ تحریک انصاف محض دعووں نہیں بلکہ خدمت خلق پریقین رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں