برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہورآمد،ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر محمد سرور نے استقبال کیا
بچیوں نے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے،شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کی وزیراعلیٰ اور گورنر سے ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب نے شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ جبکہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے،عثمان بزدار
جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:06
(جاری ہے)
آپ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ایئرپورٹ لائونج میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے معزز مہمانوں کو پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااورکہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے برطانیہ کے گراں قدر تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔برطانیہ اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں ۔ برطانیہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (ڈیفڈ) پنجاب کے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے اورسماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کر نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیںاورہماری ترجیح عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیںاورہر آنے والے وقت میں ان تعلقات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہور آمد یادگار موقع ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ کا تحفہ پیش کیاجبکہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔گورنر چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وکلاء تنظیموں کا کل ہڑتال وعدالتی بائیکاٹ کا اعلان
خراب کارکردگی پرایک افسر لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ، دو کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان لیسکو
لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری، 4.12 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی ،ترجمان
منہاج القرآن کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس کاانعقاد،ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر کا خطاب
پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود
انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے‘فرید احمد پراچہ
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی کا اعزاز، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ آئی جی ڈاکٹر ..
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں‘سینیٹر اعجاز چوہدری
غربت کے خاتمے ،سماجی تحفظ کی فرا ہمی کے لیے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا‘مجتبیٰ ..
عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، بلال یٰسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی