وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا میانوالی ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پیر 21 اکتوبر 2019 23:55

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میانوالی کے قریب ایمبولینس اورٹرالر کے حادثے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کاتعین کر کے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں