شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒکا یوم پیدائش ملی جوش و خروش سے منایا گیا

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میںپاک بحریہ نے گارڈز کے فرائض سنبھالے،گورنر اور دیگر کی حاضری

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 142واں یوم پیدائش ملی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپواز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیاجس میں شاعر مشرق کی زندگی اور تحریک پاکستان کیلئے ولولہ انگیز جدوجہد کو موضوع بنایا گیا۔

(جاری ہے)

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے اور سلامی پیش کی ۔پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ خان نے مزار اقبال پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثراث بھی درج کئے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن او ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رینجرز بریگیڈئیر محمد اختر خان نے بھی مزار اقبال پر حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر انہوںنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں